کیا اذان کے الفاظ کو اذان کے وقت ادا کرتے ہوئے اس طرح ادا کیا جاسکتا ہے کہ غنا پیدا ہوجائے یا سریلاپن محسوس ہونے لگے

سوال کا متن:

کیا اذان کے الفاظ کو اذان کے وقت ادا کرتے ہوئے اس طرح ادا کیا جاسکتا ہے کہ غنا پیدا ہوجائے یا سریلاپن محسوس ہونے لگے یہ بھی وضاحت کیجیے کہ کیا اذان کے الفاظ کو مندرجہ ذیل طریقہ سے ادا کیا جاسکتا ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 595=595-4/1432
اذان کا جواب دیتے ہوئے اذان کے کلمات کو بعینہ دہرانا چاہیے، حیعلتین کے علاوہ میں۔ یہی طریقہ منقول وماثور ہے، حدیث میں ہے إذا سمعتم النداءَ فقولوا مثلَ ما یقول الموٴذن مذکورہ طریقہ خلاف ماثور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :31301
تاریخ اجراء :Apr 6, 2011