ہم دو دوست نماز کے لیے مسجد گئے ، مسجد میں جانے کے بعد پتا چلا کہ جماعت ہو چکی ہے۔ اب کیا ہم اپنی جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور ہم دونوں کس طرح کھڑ ے ہوں؟ آگے یا پیچھے یا برابر؟

سوال کا متن:

ہم دو دوست نماز کے لیے مسجد گئے ، مسجد میں جانے کے بعد پتا چلا کہ جماعت ہو چکی ہے۔ اب کیا ہم اپنی جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور ہم دونوں کس طرح کھڑ ے ہوں؟ آگے یا پیچھے یا برابر؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ): 374=267-2/1432
داخل مسجد حصہ میں نہ کریں، بلکہ خارج مسجد حصہ یا مکان میں جماعت کرلیں تو درست ہے، امام ذرا آگے کھڑا ہو اور تقریباً ایک قدم فاصلہ سے امام کی داہنی جانب مقتدی کھڑا ہو، اس طرح جماعت سے پڑھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29820
تاریخ اجراء :Jan 31, 2011