اگر میں ، میری بیوی، میری بہنیں اور دو بیٹے سفر میں ہیں اور ہم ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئے ہیں۔ سفر کے وقت کبھی مسجد نہیں ملتی ، جہاں قیام ہے وہیں نماز پڑھ لیتے ہیں یا پھر راستہ میں۔ اگر نماز کا وقت ہوتاہے تو کسی جگہ نماز پ

سوال کا متن:

اگر میں ، میری بیوی، میری بہنیں اور دو بیٹے سفر میں ہیں اور ہم ایک ہوٹل میں قیام کئے ہوئے ہیں۔ سفر کے وقت کبھی مسجد نہیں ملتی ، جہاں قیام ہے وہیں نماز پڑھ لیتے ہیں یا پھر راستہ میں۔ اگر نماز کا وقت ہوتاہے تو کسی جگہ نماز پڑھ لیتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم نماز پڑھیں تو ہم یعنی میں ، میرے بیٹے جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں تو کیا میری بہنیں اور میری بیوی ہمارے ساتھ جماعت میں شامل ہوسکتی ہیں ؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ بیوی اپنے شوہر کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہے؟ یا کوئی بھی محرم عورت کسی محرم مرد کے ساتھ جماعت سے پڑھ سکتی ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب): 123=115-1/1432
صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی اور دونوں بہنیں آپ کے پیچھے باجماعت نماز پڑھ سکتی ہیں، صورت یہ ہوگی کہ ایک آدمی امامت کرے اور دو آدمی اس کے پیچھے صف لگائیں اور عورتیں مردوں کے پیچھے دوسری صف میں رہیں۔ عورت اپنے محرم کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ عورت مرد آگے پیچھے کھڑے ہوں، ایک ساتھ نہ کھڑے ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :28338
تاریخ اجراء :Jan 11, 2011