خصی بکرے کی قربانی صحیح ہے یا نہیں؟

سوال کا متن:

آپ سے ایک سوال کا جواب مطلوب ہے کی جس بقرے کی ہم قربانی کرتے ہیں وو خصی ہوتا ہے جبکی خصی کرنا اسکے اندر نقص پیدا کرنا ہے ، کیا ہم ایسے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں ؟ کیا بکرے کا خصی کرنا صحیح ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1882-524/H=1/1435-U
قربانی کے جانور میں خصی ہونا نقص وعیب نہیں ہے، پس خصی بکرے کی قربانی کرنا بلاکراہت درست ہے، بلکہ خود حضرت نبی اکرم صلی تعالی علیہ وسلم سے خصی کی قربانی کرنا ثابت ہے، حدیث شریف میں اس کی صراحت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :49279
تاریخ اجراء :Nov 20, 2013