قربانی كرنے كے بعد اس كی ہڈیاں اگر ضائع ہونے كے اندیشے سے بیچ دے تو...

سوال کا متن:

کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کی ہڈیوں اور پایوں کو ضائع ہونے (resin)کے امکان کی وجہ سے کسی اداریکا جمع کر کے کسی رسین-لعاب دار شئی - بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے۔کیا ان دونوں اشیاء کانا قابل خوراک ہو جانے کی وجہ سیبیچنا جائزہے۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 56-53/L=2/1434
اگر قربانی کرنے والے ہڈیوں اور پایوں کو چھوڑدیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ضائع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر کوئی ادارہ ان کو جمع کرکے کسی کمپنی کو فروخت کردے تو شرعاً اس کی اجازت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :42660
تاریخ اجراء :Jan 1, 2013