اگر میں نے قربانی کی ہے اور ہم نے قربانی کی کھال ایسی تنظیم کو دیدی ہے جو مشکوک ہے یعنی وہ دہشتگردی اور قتل وغارت کرنے میں ملوث ہے تو اس کا ہماری قربانی پر کتنا اثر پڑے گا؟کراچی میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر ایسی تنظیمیں

سوال کا متن:

اگر میں نے قربانی کی ہے اور ہم نے قربانی کی کھال ایسی تنظیم کو دیدی ہے جو مشکوک ہے یعنی وہ دہشتگردی اور قتل وغارت کرنے میں ملوث ہے تو اس کا ہماری قربانی پر کتنا اثر پڑے گا؟کراچی میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر ایسی تنظیمیں زبردستی کھال لے جاتی ہیں اور بعض لوگ ان لوگوں سے ڈر کر جان بچانے کے لیے جان بوجھ کر کھال دیتے ہیں ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 38=16-1/1432
قربانی کی صحت پر تو اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ کھال کی بابت مقامی علمائے کرام سے مشورہ کرسکتے ہوں تو کرکے اس پر عمل کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :28129
تاریخ اجراء :Dec 21, 2010