سوال
میرا سوال یہ ہے مشت زنی کے بعد کھانا پینا اور سیگریٹ پیا ،کیا حکم ہے ؟ لیکن سب کچھ مشت زنی کے بعد کھایا کفارہ کرنا ہوگا یا قضا ؟ اور قضا کا کیا طریقہ ہے ؟ اور کفارہ کا کیا طریقہ ہے ؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1017-862/D=10/1440
مشت زنی کرنا سخت گناہ ہے اور رمضان میں ایسا عمل کرنا اور بھی گناہ کی بات ہے اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضا واجب ہوتی ہے کفارہ واجب نہیں ہوتا۔
لیکن روزہ ٹوٹ جانے کے بعد بھی پورے دن کھانے پینے سے رکنا واجب تھا۔ توبہ استغفار کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند