ختم قرآن کے موقع پر تراویح کی دوسری رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورة ناس پھر سورة الفاتحہ پڑھنے کے بعد مفلحون تک پڑھنا؟

سوال کا متن:

حضرت سوال یہ ہے اگر کسی نے ختم قرآن کے موقع پر تراویح کی دوسری رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورة ناس پھر سورة الفاتحہ پڑھنے کے بعد مفلحون تک پڑھا دوسری مرتبہ سورة الفاتحہ پڑھنے س سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1141-970/L=10/1440
 ابتداءً سورہ فاتحہ کا تکرار موجب سجدہ سہو ہے؛ البتہ سورہ پڑھنے کے بعد پھر سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہوواجب نہیں ہوتا؛لہذا اگر کوئی شخص ختم قرآن کے موقع پر سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ناس پھر سورہ فاتحہ پڑھ کر مفلحون تک پڑھے تو سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔
ولو کررہا فی الأولیین یجب علیہ سجود السہو بخلاف ما لو أعادہا بعد السورة أو کررہا فی الأخریین، کذا فی التبیین.(الفتاوی الہندیة 1/ 126)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171389
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019