1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عبادات
  3. صوم (روزہ )

ختم قرآن پر ہمیں امام صاحب کو ہدیہ دینا چاہئے؟

سوال

رمضان کے مہینے میں ہمارے مستقل امام صاحب تراویح پڑھاتے ہیں تو کیا ختم قرآن پر ہمیں امام صاحب کو ہدیہ دینا چاہئے؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 987-841/D=10/1440
جب وہ مستقل امام ہیں تو ان کی خدمت کرنا انہیں ہدیے تحفے دینا بہت مستحسن عمل ہے لیکن ختم قرآن کے موقعہ پر یا اس نام سے دینے سے بچیں۔ رمضان کے شروع میں اخیر میں عیدین کے موقعہ پر ان کی خدمت کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171369
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019

فتوی پرنٹ