اوقات سحر و افطار کی تعیین

سوال کا متن:

ہمارے محلے کی مسجد میں ایک قدیم دائمی جنتری ہے جس کے مطابق ہم سال بھر نماز پڑھتے ہیں لیکن دو سال سے جب رمضان آتا ہے تو ہمارے یہاں ایک صاحب کمپیوٹرائزڈ جنتری لے کر آجاتے ہیں (جس میں افطاری کا وقت چار پانچ منٹ پہلے شروع ہورہا ہے اور سحری کا وقت تقریباً دس منٹ کے بعد ختم ہو رہا ہے ) اور کہتے ہیں کہ یہی صحیح ہے لہذا اسی کے مطابق افطار اور سحر ہوگی جس سے بستی میں کافی انتشار کا ماحول ہوجاتا ہے اور کچھ لوگ ان کی موافقت بھی کرنے لگتے ہیں ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:890-753/sd=10/1440
 اس بارے میں مقامی معتبر علماء اور مفتیان کرام سے رجوع کیا جائے، مقامی مفتیان کرام جس جنتری کو معتبر قرار دیتے ہوں، اسی کے مطابق عمل کیا جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171269
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019