روزہ کی حالت میں غرارہ کرنا

سوال کا متن:

کسی عورت پر غسل فرض تھا اور وہ سحری کرنے کے بعد طلوع فجر میں غسل کرتی ہے اور غسل کے دوران وہ غرارہ نہیں کرتی تو کیا اس کا غسل ہو جائے گا ؟یہ غسل حیض ختم ہونے کے بعد کا ہے۔ مہربانی کرکے جلد از جلد اس کا حل بتائیں اور یہ بھی کہ کیا اس دن اس کا روزہ ہوگا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 950-826/D=10/1440
(۱) غسل میں اس طرح کلی کرنا کہ سارے منہ میں پانی پہونچ جائے کافی ہے روزہ کی حالت میں غرارہ نہ کرے کہ پانی اندر چلے جانے کا ڈر ہے۔ پس صورت مسئولہ میں اس عورت کا غسل ہوگیا۔
(۲) اگر حیض سے دن میں پاک ہوئی ہے تو اس دن کا روزہ تو نہیں ہوگا؛ البتہ بقیہ دن میں کھانے پینے سے پرہیز کرنا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171238
تاریخ اجراء :Jun 27, 2019