بوس وكنار كرلیا تو روزہ رہا یا نہیں؟

سوال کا متن:

حضرت مفتی صاحب کیا روزہ کی حالت میں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہو کر سو سکتے ہیں اور اس دوران بوس وکنار کرنے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ براے مہربانی راہبری فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1139-943/H=09/1440
اگر صرف بوس و کنار ہی ہوا انزال یا جماع کی نوبت نہیں آئی تو روزہ فاسدہ نہیں ہوا بلکہ علیٰ حالہ باقی ہے اور اچھا یہ ہے کہ بحالت صوم بوس و کنار سے بھی بچا جائے اگر انزال یا جماع ہوگیا ہو تو سوال دوبارہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170952
تاریخ اجراء :Jun 22, 2019