سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا چھ دن کی تراویح پڑھ سکتے ہیں یا پڑھا سکتے ہیں؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:873-758/sd=10/1440
چھ روز کی تراویح میں اگر صحیح پڑھنے کا اہتمام کیا جائے کہ حروف نہ کٹیں، قواعد تجوید کی رعایت ملحوظ رہے، تو پڑھنے اور سننے کی گنجائش ہے اور اگر اس طرح تیز رفتاری سے پڑھا جائے کہ لحن جلی کی نوبت آتی ہو تو جائز نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند