۲۷رجب کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے ؟

سوال کا متن:

۲۷رجب کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے ؟ اور مخصوص طور پر اس رات میں عبادت کرنا کیسا ہے ؟ برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:975-843/L=9/1440
۲۷ویں رجب کو روزہ رکھنے یا مخصوص طور پراس رات میں عبادت کرنے کی کوئی فضیلت کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں ہے، بعض حضرات ستائیسویں رجب کے روزہ کو ہزاری روزہ کہتے ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
قال الحافظ بن حجر فی تبیین العجب:لم یرد فی فضل شہر رجب ولا فی صیامہ ولا صیام شیء منہ معین ولا فی قیام لیلة مخصوصة فیہ حدیث یصلح للحجة(تبیین العجب: ۱۱)
وقد وردت فیہ أحادیث لا تخلو عن طعن وسقوط کما بسطہ ابن حجر فی تبیین العجب مما ورد فی فضل رجب وما اشتہر فی بلاد الہند وغیرہ أن الصیام تلک اللیلة یعدل ألف صوم فلا أصل لہ (الآثار المرفوعة: )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170261
تاریخ اجراء :May 21, 2019