اگر رشتہ فسخ کر دیا گیا تو جو سامان وغیرہ لیا دیا گیا ہے اس كا كیا حكم ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ بکر نے اپنی بہن کا رشتہ طے کر دیا اور نکاح کی تاریخ اور وقت بھی طے ہو گیا اچانک لڑکے کی ماں نکاح ہو نے سے ایک دن پہلے فوت ہو گئی تو نکاح اس وقت موخر ہو گیا لڑکا پہلے بھی دیکھا ہواتھا مگر جب اسے غور دیکھا تو لڑکا پسند نہیں آ یا اب بکر کو رشتہ کینسل کرنے کا حق ہے یا نہیں جبکہ رواج کے مطابق جہیز کا سامان بھی لڑکے کے گھرپہلے سے پہنچا دیا تھا مفصل و مدلل جواب سے تشفی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 754-680/D=08/1440
ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ نے اس میں خیر کثیر رکھا ہو نکاح کی بات چیت طے کرنا عقد نکاح کے برابر تو نہیں لیکن زبان کا لحاظ اور وعدہ کا خیال رکھنا اسلام کی اخلاقی تعلیمات کا حصہ ہے، پس کسی بڑی خرابی اور کمی کے بغیر رشتہ کو فسخ کرنا مناسب نہیں۔ اگر رشتہ فسخ کر دیا گیا تو جو سامان وغیرہ لیا دیا گیا ہے اسے واپس کر دیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169900
تاریخ اجراء :Apr 30, 2019