كیا سالے سے بھانجی کا نکاح درست ہے؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علما? کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کا نکاح بکر کی سگی بہن ہوا تو اس کا مطلب بکر زیدکا سگا سالاہوا جبکہ زید کے پاس آفرین اپنی سگی بھا نجی ہے کیازید آفرین کا نکاح اپنے سگے سالے بکر کے ساتھ کر سکتاہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مکمل ومدلل جواب عنا یت فرمائیں ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 644-554 /D=07/1440
جی ہاں صورت مسئولہ میں آفرین کا نکاح بکر کے ساتھ ہو سکتا ہے، نکاح جائز ہے۔ قال اللہ تعالی: حرمت علیکم أمہاتکم وبناتکم وأخواتکم إلی قولہ ․․․․ وأحل لکم ماوراء ذلک ۔ (النساء : ۲۳) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169364
تاریخ اجراء :Mar 20, 2019