كیا اپنے نكاح كی ویڈیو ریكارڈنگ كرنے والے كا نكاح درست ہوجائے گا؟

سوال کا متن:

نکاح کے دوران دو مسلمان مرد گواہان کی موجودگی میں دولہا دولہن جس وقت ایجاب و قبول کریں تب دولہا اپنے نکاح کی خود ویڈیو ریکارڈنگ کرے یا آڈیو ریکارڈنگ کرے، تو ایسا کرنے سے نکاح میں کوئی خرابی تو نہیں آتی؟ اور نکاح ہو جاتا ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1-3/sd=1/1440
نکاح تو ہوجائے گا؛ البتہ جاندار کی تصویر کی ویڈیو رکارڈنگ کرنا ناجائز ہے، جس میں تصویر کشی کا گناہ ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165158
تاریخ اجراء :Oct 4, 2018