روزے كی حالت میں ٹوتھ برش استعمال كرنا؟

سوال کا متن:

(۱) روزے کی حالت میں ہم سب دوست سوئمنگ پول نہانے جاتے ہیں لیکن کان اور ناک میں پانی جاتا ہے اس سے روزے میں فرق تو نہیں؟ اگر ہے تو پھر کیا کریں؟
(۲) سرسوں کا تیل بالوں پر لگا سکتے ہیں روزے میں؟
(۳) ٹوتھ برش (دانتوں کا برش) کر سکتے ہیں روزے میں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1119-977/D=10/1439
(۱) نہاتے وقت ناک کے ابتدائی حصہ اور کان میں پانی جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اگر ناک کے نرم حصے سے آگے پانی چلا گیا تو پھر روزہ ٹوٹ جائے گا لہٰذا احتیاط سے نہائیں۔
(۲) جی ہاں لگاسکتے ہیں۔
(۳) مکروہ ہے اوراگر رال پیسٹ کے ذائقہ کے ساتھ حلق میں چلی گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہٰذا پیسٹ، منجن وغیرہ روزہ کی حالت میں نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :162769
تاریخ اجراء :Jul 9, 2018