دولہا ناپاک ہو تو نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟

سوال کا متن:

نکاح کرنے کے لئے گواہان کی موجودگی میں مرد اور عورت جب ایجاب و قبول کریں، جس مرد کا نکاح ہو رہا ہو وہ (حالت جنابت) میں ہو اور اس کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو اور وہ اسی حالت میں انہیں کپڑوں میں بغیر غسل کئے نکاح کرنے کے لئے ایجاب و قبول کرلے، تو کیا ایسا کرنے سے اس کا نکاح ہو جائے گا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1125-998/H=9/1439
اگر دولہا جنبی ہو اور اس کے کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو اور ایسی حالت میں ایجاب و قبول ہو جائے تو نکاح تب بھی درست ہو جائے گا شرائط صحتِ نکاح میں دولہا کا اور ا س کے کپڑوں کا پاک ہونا نہیں ہے۔
-------------------------
جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ اگر نکاح مسجد میں ہو تو جنابت کی حالت میں دولہا کا مسجد جانا جائز نہیں، اگر جائے گا تو گنہگار ہوگا؛ البتہ نکاح ہو جائے گا۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :161745
تاریخ اجراء :May 27, 2018