مودود ی کو تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے کے باوجودکافر کیوں نہیں قرار دیا جاتا؟

سوال کا متن:

مودود ی کو تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے کے باوجودکافر کیوں نہیں قرار دیا جاتا؟ (قرآن کی چار بنیادی اصطلاحات)

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 880-927/H=9/1438
اُس کے کلام میں بتأویل کافر قرار نہ دینے کی گنجائش ہے اس لیے حضراتِ اکابر اہل فتویٰ تکفیر نہیں کرتے، تکفیر کا معاملہ بہت اہم اور نازک ہے مودودی صاحب کے کلام یا اصول سے صاف وصریح انداز میں قرآن مقدس میں تحریف ہونے کا عقیدہ ان کا کہیں ہم نے نہیں دیکھا اور مذکور فی السوال کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ اکابر واعاظم امت پر قرآن کریم کے نہ سمجھنے کی اپنی عادت کے موافق تہمت لگائی ہے اور غلط نظریات اور تفسیر بالرائ کے قبیل سے اس کتاب میں مضامین ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :151156
تاریخ اجراء :May 30, 2017