کیا روزہ کی حالت میں لسٹرین کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

سوال کا متن:

کیا روزہ کی حالت میں لسٹرین (Listerine ) کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟
لسٹرین ایک جراثیم کش دووا ہے جس کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لیے کیا جاتاہے،(از مترجم)

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1172-1146/M=9/1438
لسٹرین اگر حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا لیکن روزے کی حالت میں لسٹرین کا استعمال مکروہ ہے جیسے روزے میں ٹوٹھ پیسٹ، منجن وغیرہ کا استعمال مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152142
تاریخ اجراء :Jun 25, 2017