کیا ایک ہم جنس پرست (نامرد) ایک لسبین (lesbian) (لڑکی کو لیڈیز کے ساتھ خواہش ہونا) سے شادی کرسکتا ہے؟

سوال کا متن:

حضرت! میرا نام توصیف ہے اور میری عمر ۲۶/ سال ہے۔ مجھے شروع سے لڑکیوں کو دیکھنے سے خواہش نہیں ہوئی، صرف لڑکوں کو دیکھنے سے ہی خواہش ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر سے پوچھنے پر ڈاکٹر نے کہا کہ یہ تو فطری چیز ہے، یہ تو چند لوگوں میں شروع سے اس طرح کی خواہش ہوتی ہے، یہ بیماری نہیں ہے۔ بلکہ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ خواہش جینس (مرد) کو تین یا چار سال کی عمر میں پیدا ہوجاتی ہے۔
برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ اب میں کیا کروں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1302-1408/SN=1/1439
ہم جنس پرستی یعنی ایک مرد کا دوسرے مرد سے یا ایک عورت کا دوسری عورت سے جنسی خواہش کی تکمیل کرنا قطعاً جائز نہیں ہے، اگر بالفرض آپ کے اندر یہ بات ہے کہ عورت کی طرف خواہش نہیں ہوتی صرف مرد کی طرف ہوتی ہے تو اسے نوشتہٴ تقدیر سمجھ کر صبر کریں یا پھر کسی دین دار مسلمان طبیب سے رابطہ کریں؛ باقی اگر آپ کسی ”لیسبین“ یا عام لڑکی سے نکاح کرلیں گے توآپ کا نکاح بلاشبہ درست ہو جائے گا؛ لیکن غیر شرعی طریقے پر خواہش کی تکمیل بہرحال ناجائز ہی رہے گی۔ قال رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم من وجدتموہ یعمل عمل قوم لوط فاقتلوا الفاعل والمفعول بہ الخ (ترمذی، رقم: ۱۴۰۶، باب ماجاء في حداللوطيّ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :153882
تاریخ اجراء :Oct 3, 2017