میرے چھوٹے بھائی کو بچپن میں میری ممانی نے دودھ پلایا تھا، اب ان کی لڑکی سے میری شادی کی بات چل رہی ہے، کیا شریعت میں یہ رشتہ درست ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

سوال کا متن:

میرے چھوٹے بھائی کو بچپن میں میری ممانی نے دودھ پلایا تھا، اب ان کی لڑکی سے میری شادی کی بات چل رہی ہے، کیا شریعت میں یہ رشتہ درست ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 87-88/N=2/1436-U
اگر آپ نے اپنی ممانی کا دودھ نہیں پیا ہے، صرف آپ کے بھائی نے پیا ہے تو آپ کا ممانی کی لڑکی سے نکاح جائز ہے، وتحل أخت أخیہ رضاعاً کذا في التنویر مع الدر والرد ۴:۴۱۰ ط مکتبہ زکریا دیوبند۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :56811
تاریخ اجراء :Nov 27, 2014