رمضان میں روزہ کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیر ضروری بال اور ناخن کاٹا جا سکتاہے

سوال کا متن:

میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ رمضان میں روزہ کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیر ضروری بال اور ناخن کاٹ سکتاہے اور غیر ضروری دانے پھوڑ سکتاہے جس سے پیپ اور خون نکلتاہو جسم کے کسی بھی حصہ سے ؟مجھے مکمل دلیل میں جواب چاہئے۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1211-1210/M=10/1434
روزے کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیرضروری بال اور ناخن کاٹ سکتا ہے، اوردانے پھوڑ سکتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :47203
تاریخ اجراء :Sep 4, 2013