جس شادی میں ڈھول ، گانا ہو، چاہے گھر میں عورتیں یہ کام کرے یا باہر مرد کوئی گانابجانے کا پروگرام کرے توآیا اس شادی کا ولیمہ یا کھانا کھانا شرعاً کیسا ہے؟حرام یا حلال؟ برا ہ کرم، قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 1228=712-7/1432
ایسے ولیمہ یا شادی میں شرکت کرنا جس کے بارے میں معلوم ہو کہ وہاں ڈھول اور گانا بجانا ہوگا جائز نہیں، اور اگر پہلے سے اس کا پتہ نہ ہو بلکہ وہاں جاکر معلوم ہو تو اگر کھانے کی محفل میں گانا بجانا ہورہاہو تو کھانا کھائے بغیر لوٹ جائے اور اگر ڈھول، گانا بجانا کھانے کی محفل میں نہ ہورہا ہو تو وہاں کھانا کھاسکتا ہے اور استطاعت ہو تو اس سے منع کرے ورنہ دل میں اسے برا سمجھے اور اگر مقتدا اور عالم دین ہو تو اسے بہرصورت واپس آجانا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :32814
تاریخ اجراء :Jun 26, 2011