مسجد كا فرش توڑكر جوتے چپل اتارنے والے راستے كو كشادہ كرنا؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و شرح متین قران حدیث کی روشنی میں اگر مسجد کے دروازے کے سامنے جوتے چپل اتارنے کی جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے حدود مسجد کے فرش کا غالبا ایک مربع حصہ توڑ کر جوتے چپل اتارنے والے راستے کو کشادہ کرنے کی غرض سے منہدم کیا جائے تو کیا شریعت میں اسکا کوئی جواز ہے ؟ جبکہ وہ حصہ آنے جانے والوں کی تکلیف کا سبب بھی بنتا ہے جلد از جلد جواب دیکر ممنون و مشکور فرمائیں شکرا

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:524-422/sn=1440
فرش کے جس حصے کا توڑنا پیش نظر ہے اگر وہ شرعی مسجد کی حدود میں ہے تواسے توڑ کر جوتے چپل رکھنے کی جگہ کے لئے مختص کرلینا شرعا جاز نہیں ہے ، جوتا چپل رکھنے کے لئے کسی الگ جگہ کا نظم کیا جائے ؛ہاں اگر یہ جگہ مسجد شرعی کا حصہ نہیں ہے تو پھر شرعا اس کی گنجائش ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168463
تاریخ اجراء :Feb 18, 2019