لوگوں كو مسجد میں آنے سے روكنے كے لیے تالا لگانا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

مفتیان کرام سے عرض ہے کہ مسجد کے چند ساتھی مسجد کی آبادی والی محنت کرتے ہیں اور لوگوں کو دنیاوی ظلمت سے نکال کر مسجد میں لاتے ہیں اور تعلیم کرتے ہیں ،انہیں اعمال مساجد میں جوڑتے ہیں، تو صرف اس وجہ سے ککہ ے یہ اعمال نہ ہو ں مسجد کو تالا لگانا کیا درست ہے ؟ حالانکہ مسجد کو تالا نہیں لگاتے تھے تو کیا لوگوں کو مسجد میں آنے سے روکنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 885-790/M=09/1440
اگر حقیقت حال یہی ہے کہ مسجد میں صرف اس وجہ سے تالا لگایا گیا ہے تاکہ مذکورہ اعمال نہ ہوں تو ایسا کرنا ہرگز درست نہیں۔ اور اگر وجہ کچھ اور ہے تو صحیح وجہ لکھ کر سوال کرنا چاہئے۔ اس بار ے میں مسجد کی انتظامیہ سے تحقیق کرلی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170626
تاریخ اجراء :May 17, 2019