صرف نماز کے لیے ٹوپہننایا پگڑی باندھنا یا صرف نماز کے لیے جیب میں ٹوپی رکھنا باعث ثواب سمجھتے ہیں؛ اس طرح کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

سوال کا متن:

صرف نماز کے لیے ٹوپہننایا پگڑی باندھنا یا صرف نماز کے لیے جیب میں ٹوپی رکھنا باعث ثواب سمجھتے ہیں؛ اس طرح کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 515/ ل= 515/ ل
 
عمامہ یا ٹوپی میں رہنا ہروقت مسنون ہے صرف نماز کے لیے جیب میں ٹوپی رکھنا صحیح نہیں، البتہ نماز کھلے سر پڑھنا مکروہ ہے، اس لیے کہ نماز میں اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :2026
تاریخ اجراء :Nov 17, 2007