میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر نماز مغرب میں تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہویا جائے تو اس صورت میں چھوٹی ہوئی نمازوں کو پڑھنے کی کیا ترتیب ہوگی؟کیا دوسری اور تیسری رکعت جسے ہم تنہا پڑھیں گے، اس میں سورہٴ فاتحہ کے بعد س

سوال کا متن:

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر نماز مغرب میں تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہویا جائے تو اس صورت میں چھوٹی ہوئی نمازوں کو پڑھنے کی کیا ترتیب ہوگی؟کیا دوسری اور تیسری رکعت جسے ہم تنہا پڑھیں گے، اس میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورة ملائیں گے؟


جزاک اللہ!


والسلام

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 551/ج=551/ج)
  جی ہاں ! آپ دوسری اور تیسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد کو ئی سورت بھی ملائیں گے، صورت مسئو لہ میں آپ نماز اس طرح پوری کریں کہ امام کے سلام پھیر نے کے بعد آپ پہلی رکعت میں ثنا ء، تعوذ، تسمیہ، سوره فاتحہ اور کو ئی سورت پڑھیں، پھر اس رکعت کے دونوں سجدے کرنے کے بعد قعدہ کریں جس میں صرف التحیات پڑ ھیں پھر تیسری رکعت میں تسمیہ، سورئہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھیں اور نماز پوری کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :573
تاریخ اجراء :Jun 10, 2007