ايك ہی مسجد میں جمعہ کی نماز دو بار پڑھنا؟

سوال کا متن:

کیا ایک ہی مسجد میں جمعہ کی نماز دو بار ادا کی جا سکتی ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 409-314/SN=05/1440
ایک مسجد میں جمعہ کی دو جماعتیں کرنا شرعاً مکروہ ہے یعنی دوسری جماعت شرعا مکروہ ہوگی، اس لئے اس سے احتراز چاہئے، اگر جگہ تنگ ہو تو دوسری جماعت مسجد کے بہ جائے کسی میدان یا ہال وغیرہ میں کرنی چاہئے وہاں بھی نماز بلاکراہت درست ہو جائے گی، صحت جمعہ کے لئے مسجد شرعی ضروری نہیں ہے۔ یکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلة لا فی مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا موٴذن الخ (درمختار مع الشامی: ۲/۲۸۸، ک: زکریا)  والمسجد الجامع لیس بشرط؛ لہذا أجمعوا علی جوازہا بالمصلی فی فناء المصر الخ (کبیری، ص: ۵۵۱، ط: سہیل) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167753
تاریخ اجراء :Jan 10, 2019