کیا مسجد میں مدرسہ تعلیم دینا جائز ہے ؟ تنخواہ یا طلبہ سے اجرت لینا جائز ہے ؟

سوال کا متن:

کیا کہتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا مسجد میں مدرسہ تعلیم دینا جائز ہے ؟ تنخواہ یا طلبہ سے اجرت لینا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1158-965/d=12/1438
ثواب کی نیت سے بلا اجرت مسجد کے اندر تعلیم دینا بلاشبہ جائز ہے، بشرط کہ پڑھنے والے بچے اتنے چھوٹے اور ناسمجھ نہ ہوں، جن سے مسجد کی تلویث اور بے حرمتی کا خوف ہے۔
(۲) اجرت لے کر مسجد میں تعلیم دینا مکروہ ہے، البتہ اگر مسجد کے باہر کوئی ایسی جگہ نہ ہو، جس میں بچوں کو تعلیم دی جاسکے تو عارضی طور پر مسجد میں تعلیم دی جاسکتی ہے، بشرطیکہ پڑھنے والوں سے مسجد میں بے جا شور وشغب نہ ہو اور مسجد کی تلویث کا بھی اندیشہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :153717
تاریخ اجراء :Sep 19, 2017