مسجد کے لئے وقف رقم سے مدرسہ للبنات قائم کرنا؟

سوال کا متن:

اگر جگہ مسجد میں ملانے کی غرض سے خریدی جائے تو کیا اس جگہ میں مدرسہ للبنات مدرسہ قائم کرناجائز ہے؟ جب کہ اس جگہ میں صرف جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 819-627/D=10/1437
اگر مسجد کی رقم سے جگہ خریدی گئی یا چندہ کی رقم سے خرید کر مسجد میں ملا دی گئی تو ان دونوں صورتوں میں جگہ مسجد کی ہوگئی یہ مسجد کے لئے وقف مانی جائے گی اس میں مدرسہ للبنات قائم کرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :66865
تاریخ اجراء :Jul 18, 2016