جمعہ کی آذان اور نماز کا حکم

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ،بعض حضرات جمعہ کی اذان اور نماز کے وقت اپنا کاروبار جاری رکھتے ہیں اور نماز بھی نہیں پڑھتے ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ؟۔بعض حضرات کہتے ہیں کہ جمعہ کی پہلی اذان ہونے کے بعد جو حضرات اپنا کاروبارجاری رکھتے ہیں اُن کی کمائی حرام ہوجاتی ہے کیا یہ بات ٹھیک ہے ؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مطلوب ہے ؟ سائل :حکیم محمد اعجاز کراچی۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 908-894/H=9/1436-U
اس وقت کاروبار کرنے کی وجہ سے جو کمائی حاصل ہوتی ہے اس پر تو حرام ہونے کا حکم نہیں ہوتا البتہ کاروبار میں مشغولی مکروہ ہے ہاں جو لوگ نماز بھی نہیں پڑھتے تو نماز کا چھوڑنا بے شک حرام اور بڑا گناہ ہے جس سے سچی پکی توبہ اور اپنی اصلاح نیز نماز کی پابندی واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :60214
تاریخ اجراء :Jul 9, 2015