ڈی جے حالی ، بنگلور میں ایک مسجد کی نئی تعمیر کیا رہی ہے، اسے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کے مقصدسے گرائی گئی تھی۔ نئے پلان کے مطابق مسجد اس جگہ بنائی جارہی ہے جہاں پہلے پرانا بیت الخلاء تھا۔ کیا اسلام میں یہ منع ہے ؟اور کیا ہ

سوال کا متن:

ڈی جے حالی ، بنگلور میں ایک مسجد کی نئی تعمیر کیا رہی ہے، اسے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کے مقصدسے گرائی گئی تھی۔ نئے پلان کے مطابق مسجد اس جگہ بنائی جارہی ہے جہاں پہلے پرانا بیت الخلاء تھا۔ کیا اسلام میں یہ منع ہے ؟اور کیا ہم اس پلان کو آگے بڑھائیں اور اس کو پوراکریں؟ کچھ لوگ اس کے خلاف ہیں ۔ اس لیے اس بارے میں ہمیں آپ کے مشورہ کی ضرورت پڑی۔ براہ کرم، ہماری رہنائی فرمائیں۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 173=118-2/1432
ضرورةً ایسا کرنے کی گنجائش ہے، سابق بیت الخلاء کی جگہ کی کچھ مٹی اور فرش وغیرہ نکال دیں تاکہ نجاست کے اثرات باقی نہ رہیں، پھر اس جگہ مسجد کی تعمیر کرنے میں حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29101
تاریخ اجراء :Jan 25, 2011