مسجد کی خا لی زمین ہے جس پر مدرسہ بنانے کی اشد ضرورت ہے، لیکن محلہ کے کچھ لوگ مسجد کی اس زمین پر اسکول کی بلڈنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ مسجد کی خا لی زمین ہے جس پر مدرسہ بنانے کی اشد ضرورت ہے، لیکن محلہ کے کچھ لوگ مسجد کی اس زمین پر اسکول کی بلڈنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کی رو سے مسجد کی زمین پر اسکول تعمیر کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل):437=335-3/1432
مسجد کی جگہ پر مدرسہ یا اسکول کی تعمیر جائز نہیں، البتہ اگر مسجد کی جگہ خالی ہو او رمسجد کی ضرورت سے فاضل ہو تو یہ تدبیر کی جاسکتی ہے کہ مسجد کی رقم سے تعمیر کرکے وہ زمین مدرسہ کو کرایہ پر دیدی جائے، مدرسہ یا اسکول بنانے میں لوگوں کا اختلاف ہو تو مدرسہ کو ترجیح دی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :30654
تاریخ اجراء :Apr 7, 2011