نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا ؟

سوال کا متن:

کیا نماز جنازہ کے بعد بعد کسرِ صفوف ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 624-504/SN=07/1440
نماز جنازہ خود دعا ہے، اس میں میت کے لئے مغفرت کی دعا کی جاتی ہے، اس کے بعد ہاٹھ اٹھا کر دعا کرنا خواہ کسر صفوف سے پہلے ہو، یا کسر صفوف کے بعد ہو، بے محل بلکہ بدعت ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہئے۔
إذا صلیتم علی المیت فأخلصوا لہ الدعاء (رواہ ابوداوٴد: ۳۱۹۹) لایقوم بالدعاء بعد صلاة الجنائز ، لأنہ دعا مرّة ، لأن أکثرہا دعاء ۔ (البزازیة: ۱۰/۵۳، ط: اتحاد: دیوبند ، التاتارخانیة: ۱/۶۲۰) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169153
تاریخ اجراء :Mar 13, 2019