نماز جنازہ وتدفین كو نماز جمعہ كی وجہ سے مؤخر كرنا؟

سوال کا متن:

اگر کسی شخص کا انتقال جمعہ کو ہو اور اس کی تدفین نماز جمعہ سے قبل ممکن ہو تو کیا جمعہ کی نماز تک میت کو روکے رکھنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 676-602/H=06/1440
ایسی صورت میں نماز جمعہ تک تدفین کو بلاوجہ موٴخر کرنا مکروہ ہے ۔ فلو جہز المیت صبیحة یوم الجمعة یکرہ تاخیر الصلوٰة علیہ لیصلی علیہ الجمع العظیم بعد صلوٰة الجمعة ولو خافوا فوت الجمعة بسبب دفنہ یوٴخر الدفن اھ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: ۶۰۴، قدیمی) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168750
تاریخ اجراء :Feb 24, 2019