کتنے سالوں کے بعدکسی قبر کو نئی قبر بنا سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

براہ کرم، بتائیں کہ کتنے سالوں کے بعدکسی قبر کو نئی قبر بنا سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیرا

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:150-97/sd=2/1440
 جب کہ پہلی قبر اتنی پرانی ہوجائے کہ میت کی ہڈیاں مٹی میں تبدیل ہونے کا ظن غالب ہو، تو وہاں نئی قبر بنائی جاسکتی ہے ۔ ولو بلی المیت وصار ترابًا جاز دفن غیرہ فی قبرہ۔ (شامی: ۲۹۲/۳مطلب فی دفن المیت ط: دار الکتاب دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :166104
تاریخ اجراء :Oct 29, 2018