نماز جنازہ پڑھنے والے كے سامنے سے گزرنے كا حكم؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں نماز جنازہ میں جنازہ پڑھنے والوں کے آگے سے گزرنا عام نمازی کے آگے سے گزرنے کی طرح ممنوع ہے ؟نیز اگر ممنوع ہے تو جنازہ کی چارپائی بطور سترہ استعمال ہو سکتی ہے ؟سترہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟باحوالہ مدلل جواب مطلوب ہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 537-531/SN=6/1439
اس کا صریح جزئیہ تو کتب فقہ وحدیث میں نہیں مل سکا؛ البتہ احسن الفتاوی میں اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے: سامنے سے گزرنے کی ممانعت عام نمازوں کے لیے ہے، نمازِ جنازہ میں جائز ہے، نیز امام کے سامنے جنازہ کا سترہ ہے اور امام کا سترہ مقتدیوں کو بھی کافی ہے۔ (احسن افتاوی: ۴/ ۲۳۹، ط: دارالاشاعت، کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :158199
تاریخ اجراء :Feb 28, 2018