حالت جنابت میں جانور ذبح کرنے کا حکم

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں کیا جانور کو ذبح کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو براہ کرم مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ خیرا

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:298-218/N=3/1440
جی ہاں!جنابت کی حالت میں (بسم اللہ اللہ أکبر کہہ کر) جانور ذبح کرسکتے ہیں، ذبیحہ حرام نہ ہوگا؛ البتہ ذبح میں چوں کہ اللہ کا نام لیا جاتا ہے؛ اس لیے پاکی کی حالت ہی میں جانور ذبح کرنا چاہیے۔
ولو الذابح …امرأة حائضاً أو نفساء أو جنباً الخ (الدر المنتقي مع المجمع، کتاب الذبائح، ۴: ۱۵۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167152
تاریخ اجراء :Dec 8, 2018