قربانی میں شریک كسی كی نیت قربانی و عقیقہ كی نہ ہو تو كیا حكم ہے؟

سوال کا متن:

قربانی کے حصوں میں سے ایک فرد کی نیت صحیح نہیں تھی قربانی کی نہیں یا ناجائز کمائی کی تھی، اس صورت میں دیگر باقی افراد کی قربانی صحیح ہوگی یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 115-83/B=2/1440
قربانی کے حصوں میں شریک افراد میں سے اگر کسی ایک کی بھی نیت قربانی و عقیقہ کے علاوہ ہے یا صرف پیسہ کمانے کی نیت ہے تو دیگر افراد کی قربانی بھی صحیح نہ ہوگی۔ (إن کان شریک الستة نصرانیا أو مریدا اللحم لم یجز عن واحد منہم لأن الإراقة لاتتجزأ ۔ (الدرالمختار، کتاب الأضحیة: ۹/۴۷۲، ط: زکریا) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165490
تاریخ اجراء :Oct 23, 2018