کیا کسی مومن کی غائبانہ نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

سوال کا متن:

کیا کسی مومن کی غائبانہ نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 616-616/Sd=11/1436-U
حنفیہ کے نزدیک غائبانہ نماز جنازہ مشروع نہیں ہے، ؛ لہٰذا احناف کے نزدیک کسی مسلمان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ شرط صحتہا شرائط الصلاة المطلقة وإسلام المیت وطہارتہ ووضعہ أمام المصلي وبہذا القید علم أنہ لاتجو علی الغائب (جلبي، فصل في صلاة الجنائز، الفصل الرابع في الصلاة علی المیت) تفصیل کے لیے دیکھئے: أو جز المسالک کتاب الجنائز: ۴/۲۸۱، عمدة القاری، کتاب الجنائز، باب الر جل إلخ ۸/۲۲، ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :60928
تاریخ اجراء :Aug 26, 2015