1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عبادات
  3. ذبیحہ وقربانی

مرحوم کی طرف سے عقیقہ کرنا؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس آدمی کے نام سے عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:66-26/L=1/1440
عقیقہ کا تعلق زندہ آدمی سے ہے ،وفات پاجانے کے بعد عقیقہ مسنون ومستحب نہیں رہتا،تاہم اگر کردیاجائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165237
تاریخ اجراء :Oct 13, 2018

PDF ڈاؤن لوڈ