قربانی کے جانور میں بریلوی اور غیرمقلد کو شامل کرسکتے ہیں جس کا عقیدہ ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر ہیں عالم الغیب اور تقلید شرک ہے۔

سوال کا متن:

قربانی کے جانور میں بریلوی اور غیرمقلد کو شامل کرسکتے ہیں جس کا عقیدہ ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر ہیں عالم الغیب اور تقلید شرک ہے۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 3-27/L=2/1435-U
بریلوی جس کے عقائد یہ ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر اور عالم الغیب ہیں اس کو قربانی میں شریک نہ کرنا چاہیے، اس کی شرکت سے احتیاط کرنی چاہیے۔ غیر مقلد( جو تقلید کو شرک کہتا ہو ) کی شرکت میں قربانی کرسکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص کو شریک نہ کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :49434
تاریخ اجراء :Dec 14, 2013