بازاروں میں بکنے والے عام کھانوں کو کھانے کا حکم

سوال کا متن:

کیا بازاری کھانے یا ایسی چیزیں جو ایک حد تک نقصان دہ ہوں، مناسب مقدار میں کھانے میں کوئی شرعی حرج ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:487-390/sn=5/1440
 بازاروں میں بکنے والے مباح اور پاک کھانا کھانے میں تو شرعا کوئی حرج نہیں ہے ، گنجائش ہے ؛ لیکن اگر وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہو تو پھر آدمی کو اس سے احتراز کرنا چاہئے ؛ کیونکہ صحت کی حفاظت کی بھی شریعت نے تاکید کی ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168131
تاریخ اجراء :Jan 30, 2019