دولہے والوں کے لیے اور عام لوگوں کے لیے شادی کا کھانا جائز یا نہیں؟

سوال کا متن:

دولہے والوں کے لیے اور عام لوگوں کے لیے شادی کا کھانا جائز یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:307-252/sd=4/1440
بظاہر سوال لڑکی والوں کی طرف سے کی جانے والی دعوت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے ، پس اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ نکاح کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت کرنا مباح ہے ، رسوم و رواج سے بچتے ہوئے اگر حسب استطاعت اقرباء اور متعلقین کو دعوت دی جائے ، تو گنجائش ہے ، دولہے والوں کا ، اسی طرح عام لوگ جو دعوت میں مدعو ہوں ، اُن کے لیے اس کھانے میں شریک ہونا جائز ہے اور اگر سوال کا منشا دوسرا ہو، تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیا جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167065
تاریخ اجراء :Dec 16, 2018