سوال
ایک مشہور زمانہ چاکلیٹ "کٹ کیٹ " (Kit Kat) کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ حلال نہیں ہے ، ایسی کوئی تحقیق یا فتویٰ آپ کے علم میں ہے تو بتادیجیے تاکہ حرام سے میں بچ سکوں ۔یہ مسئلہ میں اپنے لئے پوچھ رہا ہوں ۔جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 297-261/M=3/1440
ہمیں مذکورہ چاکلیٹ کے بارے میں تحقیق نہیں، جب تک یقین و تحقیق شرعی سے معلوم نہ ہوکہ اس میں حرام چیز شامل ہے، اس وقت تک اس کو حرام نہیں کہا جاسکتا، اگر کوئی شک و شبہ کی بنیاد پر احتیاط کرتا ہے تو بہترہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند