ایک صاحب سب سے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اور جب ان کی بیوی سے پوچھا جاتا ہے تو کہتی ہے کہ میرے شوہر کہتے ہیں کہ مجھ سے طلاق لے لو۔ کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟ رہ نمائی فرمائیں۔

سوال کا متن:

ایک صاحب سب سے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اور جب ان کی بیوی سے پوچھا جاتا ہے تو کہتی ہے کہ میرے شوہر کہتے ہیں کہ مجھ سے طلاق لے لو۔ کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟ رہ نمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 415/ د= 413/د
 
صورتِ مسئولہ میں اُن صاحب کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی : کما في الدر أو ھازلاً أي فیقع قضاء و دیانة... وقال بخلاف الھازل واللاعب فإنہ یقع قضاء و دیانة.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :1371
تاریخ اجراء :Sep 17, 2007