سوال
میرا سوال یہ ہے کہ ہندی کے مہینے جیٹھ میں ہر منگل کو ہندو بھائی بھگوان ہنومان کے نام پر کھانا کھلاتے ہیں یا شربت پلاتے ہیں اس نیت سے کہ بھگوان خوش ہوں گے، اس میں بہت سے ہندو ہمارے پڑوس میں رہتے ہیں یا آفس میں ساتھ میں ملازمت کرتے ہیں، پڑوسی ناراض نہ ہوں یا ان کی دل آزاری نہ ہو اس وجہ سے ہم وہ کھانا کھا سکتے ہیں یا شربت پی سکتے ہیں یا نہیں؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 847-755/M=08/1440
صورت مسئولہ میں آپ وہ کھانا کھانے یا شربت پینے سے احتراز کریں، ایسا کھانا پینا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند