1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. ماکولات و مشروبات

کیا جانور کے کپورے کھانا حلال ہے

سوال

مفتی صاحب میں جانا چاہتا ہوں کیا حلال جانور کے کپورے کھانا حلال ہے ؟
2۔نیز حلال جانور کے کون کون سی چیزیں حرام ہوتی ہیں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 873-771/H=08/1440
(۱) مکروہ تحریمی ہے۔
(۲) ۱۔ دَم مسفوح یعنی بہتا ہوا خون حرام قطعی ہے۔
۲۔ فرج یعنی مادہ کی پیشاب گاہ۔
۳۔ ذکر یعنی مذکر کا پیشاب کا راستہ ۔
۴۔ خصیہ یعنی کپورے ۔
۵۔ مثانہ یعنی پیشاب کی تھیلی۔
۶۔ غدہ یعنی خون بستہ کی گٹھلی۔
۷۔ پتہ یعنی کڑوے ہرے رنگ والے پانی کی تھیلی، یہ چیزیں حرام قطعی نہیں؛ البتہ مکروہ تحریمی ہیں۔ کذا فی مجمع الانہر: ۲/۷۴۳وغیرہا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169829
تاریخ اجراء :Apr 23, 2019

PDF ڈاؤن لوڈ